ایبٹ آباد میں شجرکاری مہم جاری

ہفتہ 26 جولائی 2025 12:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ایبٹ آباد میں شجرکاری مہم جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناءاﷲ خان نے مون سون شجر کاری مہم کے تحت ڈسٹرکٹ میئر ایبٹ آباد شجاع نبی اور ٹی ایم او ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمن کے ہمراہ ٹی ایم اے، ڈسٹرکٹ کونسل ہال کے احاطہ میں پھل دار اوردیگر پودے لگائے۔

(جاری ہے)

شجر کاری مہم کے تحت ٹی ایم اے کی جانب سے 300 پھل دار اور ایک ہزار دیگر پودے لگائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں شجرکاری مہم کا آغاز ہو چکا ہے، اس سلسلہ میں محکمہ جنگلات کی سرکاری اداروں کو پودوں کی فراہمی شروع ہو چکی ہے جبکہ دیگر زمین کا رقبہ رکھنے والے افراد میں بھی پودے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ امسال بھی صوبائی حکومت نے تمام سرکاری محکموں کو اپنے دفاتر اور کھلی جگہوں پر پودے لگانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :