بری امام کے 320ویں عرس مبارک کی تقریبات 8اگست سے شروع ہونگی

ہفتہ 26 جولائی 2025 13:31

بری امام کے 320ویں عرس مبارک کی تقریبات 8اگست سے شروع ہونگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)حضرت شاہ عبد اللطیف کاظمی قادری المعروف بری امام کی320ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات8اگست سے شروع ہوں گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف اسلام آباد کی جانب سے 8سے 10اگست تک جاری رہنے والی تین روزہ تقریبات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق عرس مبارک کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات،پینے کے صاف پانی کی فراہمی، پارکنگ وٹریفک مینجمنٹ، طبی امداد کے لئے فری میڈیکل کیمپس، صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام اور زائرین کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :