گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن کی گورنر ہاؤس اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات

ہفتہ 26 جولائی 2025 21:52

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور  ندیم افضل چن  کی گورنر ہاؤس اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں معروف صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کرنے والوں میں عرفان سدو زئی ڈان نیوز، احمد نواز نیوز ون، خالد چوہدری ایکسپریس، سہیل خان روزنامہ دنیا، عترت جعفری نوائے وقت، عثمان جبار سنو نیوز، فرقان علی وائس آف امریکہ شامل تھے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان اور عوامی مسائل پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار جمہوری نظام کے استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور صحافیوں کی رہنمائی اور تنقید حکومت کو بہتر فیصلے کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے اس موقع پر صحافیوں کی تجاویز اور آراء کو سراہا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔