
اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی
امریکا میں عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست اور باقاعدہ پراسس کے بعد ہوئی، وزیر خارجہ کی گفتگو
محمد علی
ہفتہ 26 جولائی 2025
19:47

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس طرح عافیہ صدیقی کئی عشروں سے امریکا میں قید ہیں، نہ جانے کب تک رہیں گی، اس پر یہ کہنا مناسب نہیں کہ منصفانہ قانونی عمل اختیار نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست سے پہلے چندے کے لئے میرے پاس آتے تھے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اگست 2014 کے دھرنے سے معاشی نقصان ہوا، کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اسے کوئی حق نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسحاق ڈار کے شرمناک، جھوٹے اور منافقانہ بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکہ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ "جیسے عافیہ صدیقی کو درست سزا دی گئی، ویسے ہی عمران خان کو بھی۔" یہ صرف جھوٹ نہیں بلکہ ایک مظلوم پاکستانی بیٹی اور پاکستان کے سب سے مقبول عوامی لیڈر دونوں کے خلاف بغض، غلامی اور ضمیر فروشی کی انتہا ہے۔ عافیہ صدیقی کو 2003 میں کراچی سے اغوا کیا گیا اور جھوٹے الزامات کے تحت امریکہ میں 86 سال قید کی سزا دی گئی، حالانکہ مقدمے میں نہ کوئی امریکی زخمی ہوا، نہ ثبوت پیش کیا گیا۔ ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ پاکستانی اور مسلمان تھیں۔ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی، انصاف کی یقین دہانی کروائی، اور اسی حکومت کا وزیر امریکہ میں جا کر عافیہ کی سزا کو درست قرار دے رہا ہے، صرف اس لیے کہ عمران خان پر دی گئی انتقامی سزاؤں کو جائز ثابت کیا جا سکے۔ یہی اس حکومت کی دوغلی پالیسی ہے۔ ایک طرف خود مانتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، دوسری طرف جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے ریاست پر حملہ کیا۔ شرم آنی چاہیے اس شخص کو جو شریف خاندان کی چاکری میں اپنی قوم، اپنی بیٹی اور اپنے رہنما کو امریکہ کے قدموں میں بیچ رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور عوام کو بتانا چاہتی ہے کہ چاہے وہ عافیہ صدیقی ہو یا عمران خان، ظلم اور جھوٹ کے پیچھے ایک ہی سوچ ہے اور وہ ہے اقتدار کی حوس، سچ کا گلا گھونٹنے کا نظام اور ضمیر بیچنے کی پرانی عادت ۔
مزید اہم خبریں
-
ن لیگ سوشل میڈیا اکاونٹ کا عمران خان کے بیٹوں پر "حرام کھانا" کھانے کا الزام غلط نکلا؟
-
عمران خان آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں،ان کا نام لاٹری کے ٹکٹ کی طرح بِکتا ہے
-
مجھے لگتا ہے کہ 45ارکان اسمبلی کے قریب لوگوں کو نااہل کردیا جائے گا
-
وزیراعظم کا اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنےکا فیصلہ
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ
-
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے سے میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا
-
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے وزیر خارجہ کے بیان کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دے دیا
-
امریکا میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی طرح عمران خان کو بھی درست سزا دی گئی ہے
-
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی
-
ایشیا کرکٹ کپ کا میزبان متحدہ عرب امارات ہوگا
-
اسحاق ڈار نے عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست قرار دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.