
امریکا میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی طرح عمران خان کو بھی درست سزا دی گئی ہے
اس شخص کو شرم آنی چاہیے جوشریف خاندان کی چاکری میں قوم کی بیٹی کو امریکہ کے قدموں میں بیچ رہا ہے، عافیہ صدیقی ہو یا عمران خان اس ظلم اور جھوٹ کے پیچھے ایک ہی سوچ ہے، مرکزی ترجمان پی ٹی آئی کا بیان
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 26 جولائی 2025
20:31

(جاری ہے)
ان کا جرم صرف یہ تھا کہ وہ پاکستانی اور مسلمان تھیں۔
دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات کی، انصاف کی یقین دہانی کروائی، اور اسی حکومت کا وزیر امریکہ میں جا کر عافیہ کی سزا کو درست قرار دے رہا ہے، صرف اس لیے کہ عمران خان پر دی گئی انتقامی سزاؤں کو جائز ثابت کیا جا سکے۔ یہی اس حکومت کی دوغلی پالیسی ہے۔ ایک طرف خود مانتے ہیں کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، دوسری طرف جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے ریاست پر حملہ کیا۔ شرم آنی چاہیے اس شخص کو جو شریف خاندان کی چاکری میں اپنی قوم، اپنی بیٹی اور اپنے رہنما کو امریکہ کے قدموں میں بیچ رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے اور عوام کو بتانا چاہتی ہے کہ چاہے وہ عافیہ صدیقی ہو یا عمران خان، ظلم اور جھوٹ کے پیچھے ایک ہی سوچ ہے اور وہ ہے اقتدار کی حوس، سچ کا گلا گھونٹنے کا نظام اور ضمیر بیچنے کی پرانی عادت ۔
مزید اہم خبریں
-
افغانستان: یو این کی خواتین امدادی کارکنوں پر بھی طالبان نے لگائیں پابندیاں
-
میانمار خانہ جنگی: لوگ مسلسل موت کے ڈر میں جینے پر مجبور، فلیپو گرینڈی
-
یو این سلامتی کونسل کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
-
غزہ: غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ
-
چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور بیواوں کی سیکورٹی کیلئے اہم فیصلہ
-
صرف 1 ماہ میں بھارت سے کروڑوں روپے کی امپورٹس
-
نیتن یاہو اور حواریوں کو واضح کردوں کہ اگر پاکستان کی طرف آئے تو لگ پتا جائے گا
-
امریکا کی اول آخر ترجیح اسرائیل ہی ہے، مسلم امہ کو یہ مسئلہ حل کرنا پڑے گا
-
جلال پور پیر والا کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کرنے والا ڈی ایس پی معطل
-
ایل این جی مہنگی کر دی گئی
-
1.77 ارب ڈالرز کا معاہدہ ختم
-
خیبرپختونخواہ میں ایک آئینی جبکہ پنجاب میں غیرآئینی حکومت قائم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.