نارووال،تیز رفتار مسافر بس کی کار کو ٹکر سے تین مسافر زخمی ، ہسپتال منتقل

ہفتہ 26 جولائی 2025 14:55

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)تیز رفتار مسافر بس کی کار کو ٹکر سے تین مسافر زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ روڈ پر منظور پورہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس جو شکرگڑھ سے فیصل آباد جا رہی تھی نے بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنیوالی ایک کار کو ٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں کار میں سوار تین مسافر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں نذیرہ بی بی عمر 65سال، اللہ رکھا عمر 36سال اور عبداللہ عمر 15سال شامل ہیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال منتقل کر دیا۔زخمیوں کا تعلق گاں سے سجووال سے ہے۔واضح رہے کہ اس روڈ پر مسافر بسوں کی تیز رفتاری سے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :