میرپورخاص میں عالمی ہیپاٹائٹس ڈے کے موقع پر آگاہی واک، سیمینار

ہفتہ 26 جولائی 2025 17:23

میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پورے ملک کی طرح میرپورخاص میں بھی محکمہ صحت کے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت اولڈ سول ہسپتال میرپورخاص میں آگاہی واک، سیمینار اور ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر ہیمجی چوہان، پرنسپل نرسنگ کالج میرپورخاص ڈاکٹر لچھمن داس ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس پروگرام ڈاکٹر میر محمد ناریجو، ڈائریکٹر جنرل صحت حیدرآباد کوآرڈینیٹر ہیپاٹائٹس پروگرام خرم خان، انچارج ہیپاٹائٹس سینٹر میرپورخاص ڈاکٹر طارق منگریو، ڈاکٹر حبیب میمن، میڈم مصباح اسلم،سول سوسائٹی اور نرسٹنگ طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

علاوہ ازیں نرسنگ کالج میں سیمینار اور ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال میرپورخاص ڈاکٹر ہیمجی چوہان، ڈی جی آفس حیدرآباد کے کوآرڈینیٹر ہیپاٹائٹس پروگرام خرم خان نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خطرناک اور جان لیوہ بیماری ہے مگر اس کا علاج احتیاطی تدابیر اپنانے اور بروقت علاج سے ممکن ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیپاٹائٹس پروگرام ڈاکٹر خیر محمد ناریجونے نرسنگ اسٹاف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نرسنگ اسٹاف فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر کام کرتے ہیں اس لیے وہ ہسپتال میں آنے والے لوگوں اور فیلڈ میں جاکر لوگوں کو ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ ،احتیاطی تدابیر اپنانے اور علاج معالج کے متعلق آگاہی فراہم کریں۔ اس موقع ہیپاٹائٹس سینٹر کے انچارج ڈاکٹر طارق منگریو نے سول ہسپتال میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے علاج معالج اور پی سی آر ٹیسٹ کی سہولیات کے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔\378