
حق دو بلوچستان کوتحریک کسی ایک قوم کے نہیں بلکہ صوبہ کے حقوق کیلئے ہے‘حافظ نعیم الرحمن
ہفتہ 26 جولائی 2025 21:44

(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو مہنگائی،بے روز گاری اور لاقانونیت سے نجات دلانے کیلئے ملک کے ہر گوٹھ اورگاؤں اور شہر کے ہر محلہ اور یونین کونسل میں عوامی کمیٹیاں بنا رہی ہے۔
یہ عوامی کمیٹیاں نہ صرف ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام کو متحد اور منظم کریں گی بلکہ معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک،نوجوانوں کونشہ سے بچانے اور منشیات کے مکروہ دھندے کے سدباب کیلئے موثر کردار ادا کریں گی۔تعلیمی نظام کی بہتری،سرکاری سکولوں کی خستہ حال عمارتوں اوراپ گریڈیشن کے لئے حکمت عملی،بلدیاتی مسائل کے حل اور مساجد کی بہتر دیکھ بھال کے لئے جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیاں مقامی آبادی کو ساتھ ملا کر معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔نوجوان تعلیم اور کھیلوں کے ساتھ ساتھ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بھی مقابلہ کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے جال اور آئی ایم ایف کی غلامی میں جکڑنے والے ملک و قوم کا استحصال کررہے ہیں۔لوگوں کا حق مار کر اپنے کاروبار بڑھانے والے جاگیر دار اور وڈیرے ملک کو ایک پائی ٹیکس دینے کیلئے تیار نہیں،حکومت غریب عوام کے پیسے پر چل رہی ہے جبکہ حکمران آئے روز اپنی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کرکے چھوٹے کسانوں،تاجروں اور عام آدمی کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صنعتیں لگانا اور کاروبار کرنا اور لوگوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنا قابل تعریف ہے مگر لوگوں کی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کرکے اپنے کارو بار کو بڑھا نا ناقابل معافی جرم ہے جس کا سدباب ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ،کسانوں،چھوٹے زمینداروں اور مزدوروں کو ان کا حق دلانے کیلئے ہر جائز اور قانونی راستہ اختیار کرے گی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں بڑی پیشرفت ‘فرد جرم کی تاریخ مقرر
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کا فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ،طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی
-
لاہور میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک
-
پاک چین کمپنیوں نے ملکر پاکستان میں 2 اور 3 پہیوں والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع کرد ی
-
اربن فلڈنگ پر قابو پانے کے لیے نیا لائحہ عمل اور پالیسی بنانے کا فیصلہ
-
ہری پور،شادی شدہ خاتون سے مبینہ طور پر 5 افراد کی اجتماعی زیادتی
-
عجیب بات ہے جن لاپتا افراد کو حکومت دہشتگرد کہتی رہی اب انکو پیسے دے رہی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
-
آئی ایم ایف مذاکرات، ایف بی آر کو 2ہفتوں میں 1100ارب اکٹھے کرنے کا چیلنج درپیش
-
لاہورہائیکورٹ نے بچے کے خرچ میں کمی کی درخواست مسترد
-
رحیم یارخان،گھریلوجھگڑوں،مالی پریشانیوں اوربیروزگاری سے تنگ آکر 4 خواتین سمیت 5افراد کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل
-
مولانا فضل الرحمن کی صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر آمد ، والد کے انتقال پر تعزیت کااظہار
-
مجھے لوگوں کی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.