حکومت سندھ،محکمہ کھیل و امور کے زیر اہتمام ضلع وسطی کراچی میں 40 روزہ سمر گیمز اختتام پذیر

ہفتہ 26 جولائی 2025 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)حکومت سندھ کے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام ضلع وسطی کراچی میں 15 جون سے 25 جولائی تک جاری رہنے والی 40 روزہ سمر گیمز اختتام پذیر ہوگئیں۔ ان گیمز کا انعقاد سندھ اسپورٹس کلب ناظم آباد میں کیا گیا، جہاں اختتامی تقریب کا انعقاد بھی عمل میں آیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل سیکریٹری و ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق تھے، جب کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کھیل فرید علی، ضلع وسطی کی اسپورٹس افسر ہاجراہ نواب، ترجمان محکمہ کھیل و امور نوجوانان عمران علی اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق سمر گیمز میں باکسنگ، تائیکوانڈو، کراٹے، جمناسٹک، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، چیس اور فینسنگ کے مقابلے شامل تھے، جن میں 100 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان اسد اسحاق نے کہا کہ وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر کی خصوصی ہدایات پر سمر گیمز کا انعقاد کرایا گیا تھا، نوجوانوں کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔

سمر گیمز کا کامیاب انعقاد اسی وژن کی عملی شکل ہے، جو نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمر گیمز صرف ضلع وسطی تک محدود نہیں تھیں بلکہ محکمہ کھیل نے ان مقابلوں کا انعقاد سندھ بھر میں کیا، تاکہ تمام اضلاع کے نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کا یکساں موقع فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :