محکمہ داخلہ کا جیلوں کے افسروں ،اہلکاروں کی یونیفارم کو یکساں کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 26 جولائی 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں جیل افسرا ن و اہلکاروں کی یونیفارم کو یکساں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ یونیفارم کے حوالے رنگین گتابچہ تیار کرکے عملدرآمد کے لیے تمام جیلوں اور افسران کو بھجوائیں۔

(جاری ہے)

جیل اہلکار کی شرٹ گرے بلیکش،دو فرنٹ پاکٹ اور سردیوں میں فل بازو گرمیوں میں ہاف بازو ہوگئی جبکہ خاکی پینٹ ہوگی۔یکم اپریل سے 30ستمبر تک گول اور کریو نیک گریش بلیک ٹی شرٹ فل بازو و ہازو اور خاکی پینٹ ہوگی۔جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرٹنڈ نٹ اور اس سے اوپر عہدے کے افسران کی یونیفارم بوش کوٹ اور جیکٹ ہوگی۔خواتین افسران کی یونیفارم شرٹ فراک و قمیض ہوگی جبکہ ساتھ شلوار خاکی رنگ کی ہوگی۔اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات نے بھی کلرڈ کاپی کرواکے تمام جیلوں میں بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :