چین میں صنعتی منافع میں جون کے دوران مزید کمی

اتوار 27 جولائی 2025 09:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) چین میں صنعتی منافع میں رواں سال جون کے دوران مزید کمی واقع ہوئی جس کی وجہ پیداواری قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث کاروباری منافع پر دباؤ ، مقامی سطح پر کمزور طلب اور عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال ہے۔اے ایف پی کے مطابق جون میں صنعتی کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ مئی میں صنعتی منافع میں کمی کی شرح 9.1 فیصد رہی تھی۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران سرکاری کمپنیوں کے منافع میں 7.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ نجی شعبے کی کمپنیوں کے منافع میں 1.7 فیصد اور غیر ملکی کمپنیوں کے منافع میں 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یہ اعداد و شمار ان کمپنیوں پر لاگو ہوتے ہیں جن کی سالانہ آمدن کم از کم 2 کروڑ یوآن (2.8 ملین ڈالر) ہے۔

(جاری ہے)

جنوری سے جون کے دوران صنعتی منافع میں 1.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، صنعتی منافع میں کمی کی بنیادی وجہ پیداواری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ،مقامی طلب کی کمزوری اور غیر یقینی بین الاقوامی تجارتی صورتحال ہے۔تجزیہ کار یو ویننگ نے کہاکہ چین کو بدلتے ہوئے عالمی حالات میں مارکیٹ کو فروغ دینا ہوگا، مقامی سرکولیشن کو وسعت دینا ہوگی اور صنعتی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانا ہوگا۔اقتصادی ماہر لو ژے نے کہاکہ حکومت کی ٹریڈ اِن اسکیم اور قیمتوں میں مسابقت کے خلاف اقدامات سے منافع میں بہتری آ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :