Live Updates

چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث 2افراد ہلاک ، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

اتوار 27 جولائی 2025 10:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) چین کے شمالی و شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث 2 افراد ہلاک اور ہزاروں کو نقل مکانی کرنا پڑی جبکہ حکام نے مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ و سیلاب جیسے خطرات سے خبردار کیا ہے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہیبئی میں شدید بارشوں سے 2 افراد ہلاک اور اور 2 لاپتہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صنعتی شہر باؤڈِنگ کے علاقے فو پِنگ میں 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

چین کی وزارت آبی وسائل نے 11 صوبوں بشمول بیجنگ اور ہیبئی کے لیے فلڈ الرٹ جاری کر دیے ہیں، بیجنگ میں فینگ جیا یو ٹاؤن سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور 3,000 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے،بیجنگ میں لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے،باؤڈنگ میں شی ژوانگ اسٹیشن پر 8 گھنٹوں میں 540 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ 4,655 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات