وفاقی وزیر داخلہ کی شہید میجر ربنواز گیلانی کے گھر آمد،اہل خانہ سے ملاقات

اتوار 27 جولائی 2025 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلوچستان میں فتنتہ الہندوستان سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر ربنواز گیلانی کے گھر آمد۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے شہید ربنواز گیلانی کے والد محترم سید طارق گیلانی اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کی. وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر ربنواز گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید میجر ربنواز گیلانی کے والدین کے عزم و حوصلے کو سراہا۔اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری گفتار،ڈی آئی جی یاسین قریشی،ڈپٹی کمشنر مدثر فاروق،ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :