آزادکشمیر‘ تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد

گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا

اتوار 27 جولائی 2025 13:30

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لیگیا۔پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔

متعلقہ عنوان :