اداکار، ماڈل اور پرڈیوسر ہمایوں سعید کی سالگرہ

اتوار 27 جولائی 2025 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) اداکار، ماڈل اور پرڈیوسر ہمایوں سعید کی سالگرہ اتوار 27 جولائی کو منائی گئی ۔ وہ 27 جولائی 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئے اور ناصرہ سکول میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں انھوں نے کراچی کے ممتاز ادارے سینٹ پیٹرک کالج میں داخلہ لیا اور تجارت میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ شوبز میں آنے سےقبل انہوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں بطور جنرل منیجر بھی خدمات سرانجام دیں۔

ہمایوں سعید نے 80 کی دہائی کے آخر میں ٹیلی ویژن پروڈیوسر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انھوں نے 1995 میں کیورون کاآدمی سے اداکاری کا آغاز کیااس کے بعد یہ جہاں 1996 میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔ انھوں نے 90 کی دہائی کے آخر میں سلطانہ صدیقی اور پھر 2000 کی دہائی میں عبد اللہ کادوانی کے ساتھ اپنی پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ شراکت کی۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید نے فلمی کیریئر کا آغاز 1999 میں ثمینہ پیرزادہ کی فلم سے کیا تھا۔

انھوں نے 2013 میں سنیما کی بحالی شروع ہونے تک محدود تعداد میں فلمیں کیں۔ انھوں نے 2013 میں سنیما کی بحالی کے بعد سے بہت سی فلمیں کیں ۔ ہمایوں سعید ایک نہایت ہی سنجیدہ پاکستانی اداکار ہیں۔ ان کو متعدد ایوارڈ ز سے بھی نوازا گیا جن میں 5 لکس سٹائل ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی نے کل 17 ایوارڈز کے ساتھ اے آر وائی فلم ایوارڈز کی تقریب میں کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی انھوں نے بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور ان کے پرستاروں نے ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :