قوال عزیز میاں کی83 ویں سالگرہ (کل)منائی جائیگی

ہفتہ 26 جولائی 2025 16:56

قوال عزیز میاں کی83 ویں سالگرہ (کل)منائی جائیگی
احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں کی83 ویں سالگرہ کل27جولائی بروزاتوار کو منائی جائیگی وہ 27جولائی1942 کو یوپی کے شہر بلند میں پیداہوئے تھے ان کی مشہور قوالیوں میں ’’میں شرابی ، تیری صورت نگاہوں میں اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے ‘‘ سرفہرست ہیں حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا وہ6 دسمبر2000 کو وفات پاگئے تھے ۔