تھانہ خال پولیس نے خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا

اتوار 27 جولائی 2025 14:30

دیر لو ئر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) تھانہ خال پولیس نے اہم کامیابی حاصل کر لی پاکستان کے علاقے لوئر دیر میں تھانہ خال پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب اشتہاری مجرم صفی اللہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتاری ایس ڈی پی او سرکل تیمرگرہ فاروق خان اور ایس ایچ او تھانہ خال عاقل امین خان کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ اے ایس آئی اسماعیل خان نے پولیس ٹیم کی قیادت کی جس نے صفی اللہ کو ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا۔صفی اللہ شلفلم کے قتل کیس کے سلسلے میں مطلوب تھا (مقدمہ نمبر 134، مورخہ 23-07-2024)۔ضلعی پولیس لوئر دیر عوام کے تحفظ اور انصاف کو یقینی بناتے ہوئے اشتہاری مجرموں اور قانون شکنی کرنے والے عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے۔\378