ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کا چرچز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اتوار 27 جولائی 2025 15:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان نے سٹی سرکل میں قائم چرچز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایات پر کئے گئے دورے کے دوران ڈی ایس پی سٹی نے چرچز پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی، ان سے سیکیورٹی پلان اور ذمہ داریوں کے حوالے سے معلومات لیں اور ڈیوٹی کو مزید موثر بنانے کےلیے ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے الرٹ اور چوکنا رہا جائے اور داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی ایس پی سٹی نے کہا کہ اقلیتی برادری کے جان و مال کا تحفظ چارسدہ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :