گوادر کے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ، مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں،ریسکیو آپریشن مکمل

اتوار 27 جولائی 2025 15:30

گوادر/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔پاکستان فشر فوک فورمکے مطابق گزشتہ روز ایک لاش نکالی گئی تھی جبکہ ایک ماہی گیر زندہ بچ گیا تھا، ماہی گیروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ 2 لاشیں کراچی پہنچ گئیں تھیں، جبکہ 3 لاشیں گوادر میں موجود ہیں۔پاکستان فشر فوک فورم نے کہا کہ ایک لاش ابراہیم حیدری میں ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، جبکہ ایک ماہی گیر کی نمازجنازہ علی اکبر شاہ گوٹھ میں ادا کی گئی۔واضح رہے کہ حادثے کی شکارکشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، علی اکبر شاہ گوٹھ اور مچھر کالونی سے تھا۔