کراچی،تھانہ مبینہ ٹائون پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا

اتوار 27 جولائی 2025 15:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)تھانہ مبینہ ٹائون پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو ریڈ ہینڈڈ گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس ایسٹ کے مطابق پولیس نے دورانِ گشت سپارکو روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد ولد حضور بخش کو گرفتار کرلیاجبکہ ساتھی ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، زیرِ استعمال موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :