بارباڈوس،دنیا کا سب سے چھوٹا سانپ 20 سال بعد دوبارہ نظر آگیا

اتوار 27 جولائی 2025 15:50

بریج ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)دنیا کا سب سے چھوٹا سانپ تھریڈ اسنیک تقریبا دو دہائیوں بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا ہے، یہ نایاب سانپ ایک ماحولیاتی سروے کے دوران بارباڈوس میں نظر آیا، جس کی آخری موجودگی 2006 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس سروے میں بین الاقوامی حیاتیاتی تحفظ کی تنظیم ری وائیلڈ اور بارباڈوس کی وزارت ماحولیات کے اشتراک سے کام کیا گیا، وزارت کے پروجیکٹ آفیسر کونر بلیڈز نے ایک درخت کے نیچے دبے ہوئے پتھر کو پلٹا تو وہاں ایک ننھا سا سانپ موجود تھا۔بلیڈز نے سانپ کو ویسٹ انڈیز یونیورسٹی لے جا کر جانچ کی تو تصدیق ہوئی کہ یہ بارباڈوس تھریڈ اسنیک ہی ہے، جس کے بعد اسے واپس جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :