موٹرسائیکلوں پر سوار 4مسلح ملزمان اور پولیس پارٹی میں فائرنگ ،ملزمان جنگل کا فائدہ اٹھا کر فرار

اتوار 27 جولائی 2025 16:20

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) سی پیک روٹ پر ایس ایچ او تھانہ شہید نواب فہیم ممتاز کی قیادت میں پولیس کی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائی،2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4مسلح ملزمان اور پولیس پارٹی میں فائرنگ کا تبادلہ ، ملزمان جنگل کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، فرار ہونیوالے ملزمان پولیس کو متعددمقدمات میں مطلوب تھے ۔

(جاری ہے)

تھانہ شہید نواب میں ایس ایچ او فہیم ممتاز نے 324-353-148-149ppcکے تحت رپورٹ درج کی ہے کہ وہ سرکاری گاڑی میں پولیس نفری کے ہمراہ گرفتاری اشتہاری ملزمان ، منشیات فروشوں کیلئے روانہ تھے جب وہ بدنی خیل کتی خیل روڈ نزد ڈگر شیرجان بحد بدنی پہنچے تو دو موٹرسائیکلوں پر 4مسلح افراد کتی خیل سے بدنی خیل کی جانب آرہے تھے جب پولیس کی سرکاری گاڑی کو دیکھا تو سی پیک پر موٹرسائیکلوں پر بھاگ نکلنے ان کا تعاقب کیا، ان ملزمان نے اپنے اپنے اسلحہ سے پولیس پر فائرنگ کی ، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، اس دوران 15منٹ مقابلہ جاری رہا، ملزمان قریبی جنگل کا فائدہ اٹھا کر موقع سے بھاگ گئے، پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزمان کے نام نذیر ولد رمضان ، سید زمان عرف گنجا ، خان ولد غلمائے اور عزیز اللہ ولد مستی خان سکنائے بدنی خیل ہیں ، جن پر تھانہ شہید نواب میں متعدد مقامات درج ہیں اور یہ اشتہاری پولیس کو مطلوب ہیں ۔

\378