Live Updates

آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو فوری طور پر کم کیا جائے،میاں راشد اقبال

اتوار 27 جولائی 2025 16:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو فوری طور پر کم کر کے 5 سے 6 فیصد تک لائے تاکہ کاروباری لاگت میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح جون میں کم ہو کر 3.2 فیصد رہ گئی ہے جبکہ پالیسی ریٹ اب بھی 11 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

شرح سود میں کمی نہ ہونے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار شدید دباؤ کا شکار ہیں۔انہوں نے ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سافٹ ویئر میں تکنیکی خامیاں ہیں، جہاں ایک انوائس دو مرتبہ جنریٹ ہو جاتی ہے اور اسے حذف کرنے کا کوئی مؤثر طریقہ موجود نہیں۔ اس خامی کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو مالی نقصان اور کسٹمر کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سسٹم کو بہتر بنا کر تمام ٹیکس دہندگان، خاص طور پر چھوٹے کاروباروں کو مناسب وقت، تربیت اور سہولت دی جائے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات