وزیراعلی سندھ کا نوری آباد میں بس اور ٹرک کے تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

اتوار 27 جولائی 2025 16:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اتوار کو نوری آباد میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 2مسافروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :