مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 27 جولائی 2025 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتا ر کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونزاور نقدی برآمد کرلی گئی جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق قائدآباد پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کرکے ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اورنقدی آمد کرلی،ریڑھی روڈ کے قریب ابراہیم حیدری پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد جبکہ روڈ نمبر 11کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سکھن پولیس نے ایک زخمی ملزم سمیت ایک پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور کیش رقم برآمدکرلی ہے۔

گرفتار زخمی ملزمان میں میر علی ،یونس اور عثمان علی شامل ہیں۔پولیس نے زخمی ملزمان کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔