گرجا گھروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور جامع اقدامات

اتوار 27 جولائی 2025 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہر بھر میں گرجا گھروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔ سکیورٹی پلان کے تحت 400 سے زائد افسران و جوان مختلف گرجا گھروں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق سینئر افسران خود سکیورٹی پر مامور عملے کو چیک کر رہے ہیں اور انہیں ڈیوٹی کے حوالے سے ضروری بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تھانوں کی موبائل گاڑیاں، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کر رہی ہیں۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :