سوات، یوڈا کا 14 اگست جوش و خروش سے منانے اور خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

اتوار 27 جولائی 2025 18:30

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (یوڈا)کے ڈائریکٹر آصف علی کی صدارت میں کانو ٹان شپ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں یومِ آزادی 14اگست کی تقریبات اور خصوصی صفائی مہم سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں اکانٹ آفیسر بلال خان، ڈپٹی ڈائریکٹر تیمور خان، ہاسنگ آفیسر وقار احمد خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عنبر علی خان، سپرنٹنڈنٹ امتیاز عالم خان اور فیلڈ سپروائزر رحمت اللہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی جانب سے 14اگست کی تیاریوں سے متعلق جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا گیااور فیصلہ کیا گیا کہ کانجو ٹان شپ میں یومِ آزادی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

خصوصی صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا جو روزانہ کی بنیاد پر پورے علاقے میں جاری رہے گی۔

علاقے کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گے۔14اگست کے موقع پر خصوصی تقریبات کے انعقاد کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔ڈائریکٹر آصف علی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ صفائی مہم کو منظم، مربوط اور مثر انداز میں مکمل کریں اور یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ 14اگست کو کانو ٹاؤن شپ کو نہ صرف صاف ستھرا بلکہ حب الوطنی کے رنگوں سے بھرپور ماحول میں تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :