ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول برائے اسپیشل چلڈرنز کا دورہ

اتوار 27 جولائی 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول برائے خصوصی بچے ،بابے صاحب کی بیری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے لیے جاری تخلیقی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر طلبہ نے اسکول کے ماحول کو خوبصورتی سے سنوارنے کے لیے وال پینٹنگز اور آرٹ ورک میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

صبا اصغر علی نے طلبہ کے ساتھ مل کر پینٹنگ میں شرکت کی اور اس اقدام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف رنگ و روغن نہیں بلکہ محبت، قبولیت اور امید کا ایک خاموش پیغام ہے۔ نوجوان طلبہ کا یہ جذبہ واقعی قابلِ تعریف ہے جو نہ صرف ماحول کو بہتر بنا رہا ہے بلکہ ان بچوں کے دلوں کو بھی روشن کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے خصوصی بچوں کے لیے کیے جانے والے اس عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت سرگرمیاں انہیں اعتماد، خوشی اور سیکھنے کے بہتر مواقع فراہم کرتی ہیں اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :