کوئٹہ، حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

اتوار 27 جولائی 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون کوئٹہ اور چمن کیمختلف علاقوں سے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں جن سے کے قبضے سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سی230.5ملین ایرانی ریال،1لاکھ 35 ہزار سیزائد افغانی 700 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 150آسٹریلین ڈالر بھی برآمد ہوئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے چیک بکس،حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں،بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد ہوئیں۔