پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر (کراچی ریجن) کر کٹ ٹورنامنٹ

پہلے دن زون ایک 97 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، عباد خان کی شاندار سنچر ی، اسرار احمد اعوان کی تباہ کن بائولنگ

اتوار 27 جولائی 2025 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کردہ پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر(کراچی ریجن)کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے رانڈ کے تین روزہ میچز کے پہلے روز کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون ایک نے لنچ کے وقفے پر 1۔28 اوورز میں 97 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ علمان شفیق زبیر دلاور نے 21-21 اور فرمان احمد نے 18 رنز بنائے اور کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر محمد عمر اعجاز نے 32 رنز دیکر 4، آف اسپنر علی شنواری نے 12 رنز دیکر 3 اور اسد اختر نے 24 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون دو اپنی پہلی اننگز میں 1۔60 اوورز میں 229 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی اور اس طرح زون دو نے 132 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

طارق بخت نے 9 چوکوں کی مدد سے 67 ، وہاج ریاض نے 8 چوکوں کی مدد سے 59رنز بنائے۔

میڈیم پیسر محمد رضا نے 86 رنز دیکر 3 جبکہ رحمان غنی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔زون اپنی دوسری اننگز تیسرے روز شروع کر یگی۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 75 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے۔ عباد خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 22 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 132، عاشر احمد 4 چوکوں کی مدد 59، معاذ خرم نے 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے اور دونوں ناقابل شکست رہے ، عبدل رحمان نیازی نے 28 رنز بنائے۔

فواد شاہ نے 35 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز بنائے ۔ سیف اللہ نے 2 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ زون پانچ زون چھ کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 199 رنز کی ضرورت ہے اور ابھی اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔بقائی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون چار پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4۔

53 اوورز میں 253 رنز بنا کر آوٹ۔ محمد افضل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 96،ارسلان فرزند نے 7 چوکوں کی مدد سے 57، یاسر مشتاق نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم لیگ اسپنر اسرار احمد اعوان نے 62 رنز دیکر 6 اور عبدل رافع 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں زون تین نے پہلے دن کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے اور اس کو اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 112 رنز درکار ہیں۔ عبیس اللہ نے 9 چوکوں کی مدد سے 46 اور سید انس شاہ نے 38 رنز بنائے۔سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر افنان خان نے 35 رنز دیکر 3 رنز دیکر ، عادل علی نے 21 رنز دیکر 2 اور حمزہ قریشی نے 33 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔