ایگزیکٹیو انجینئر روڈز نصیرآباد عبدالرحمٰن کاکڑ کی ضلع نصیرآباد میں تعیناتی ایک خوش آئند اقدام ہے،سردارزادہ زاہد حسین شر

پیر 28 جولائی 2025 02:55

چھتر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) سردارذاہ زاہد حسین شر نے کہا ہے کہ ایکزیکٹیو انجینئر روڈز نصیرآباد عبدالرحمٰن کاکڑ کی ضلع نصیرآباد میں تعیناتی ایک خوش آئند اقدام ہے ان کی تعیناتی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے تفصیلات کے مطابق سردارذاہ زاہد حسین شر نے کہا ہے کہ ایکزیکٹیو انجنئیر روڈز نصیرآباد عبدالرحمٰن کاکڑ کی تعیناتی سے نصیرآباد میں کئی سالوں سے التواء کا شکار مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور مختلف اسکیمات پائے تکمیل تک پہنچائیں گیئں علاقے میں ان کی تعیناتی سے ہر طرف تعمیراتی کام ہونے کی وجہ سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ایکزیکٹیو انجنئیر روڈز نصیرآباد عبدالرحمٰن کاکڑ ایک فرض شناس ایماندار آفیسر ہیں سخت موسمی حالات کے باوجود وقتاً فوقتاً خود ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اس سلسلے میں عوامی اور سماجی حلقوں نے ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحمن کاکڑ کی تعنیاتی پر متعلقہ اعلیٰ حقام کا شکریہ ادا کیا ایکسین عبدالرحمٰن کاکڑ کا شمار صوبے کے انتہائی باصلاحیت اور قابلِ آفیسران میں ہوتا ہے انکی تعیناتی نصیرآباد عوام کی خوش قسمتی ہے جب سے ایکسین مواصلات و تعمیرات نصیرآباد عبدالرحمٰن کاکڑ نے عہدہ سنبھالا کر کام شروع کیا ہے تو علاقے میں عوام نے بلیک ٹاپ روڈ کے حوالے سے سکھ کا سانس لیا ہے ایکسین مواصلات و تعمیرات نصیرآباد عبدالرحمن کاکڑ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس شدید گرمی میں بھی اپنے فرائض منصبی بہتر طریقے سے ادا کر رہے ہیں ایکزیکٹیو انجنئیر روڈز نصیرآباد عبدالرحمٰن کاکڑ جیسے بااخلاق اور اپنے پیشہ سے مخلص آفیسران کی حوصلہ افزائی کے لئے حسن کارکردگی کی سند بھی دی جائے تاکہ دیگر آفیسران بھی مزکورہ آفیسر کی تقلید کرتے ہوئے محنت سے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :