لاہور پولیس کی ون ویلرز کیخلاف کارروائیاں، 126افراد گرفتار

پیر 28 جولائی 2025 12:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے کہاہے کہ لاہور پولیس نے رواں ماہ ون ویلرز کیخلاف کارروائیوں میں 126 ون ویلرز گرفتار اور 126مقدمات درج کئے گئے۔رواں سال کی کارروائیوں میں 1187 ون ویلرز گرفتار ہوئے جبکہ 1067مقدمات درج ہوئے۔سوموار کا جاری بیان میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیا نہ نے کہاہے کہ ون ویلنگ اور ریسنگ پر قابو پانے کیلئے اہم شاہراوں پر خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کم عمر ڈرائیورز، ون ویلرز اور ریسنگ کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس، ڈولفن اسکواڈ اور پیرو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینیکس کے خلاف کارروائی کی جائے۔نوجوان ون ویلنگ،بائیکس کی آلٹریشن اور ہلڑ بازی سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں۔ ذمہ دار سماجی رویوں کی ترغیب کیلئے اساتذہ اور سول سو سائٹی اپنا کردار ادا کریں۔ شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :