اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لائے ‘ علی عمران آصف

کمی سے کاروبار کو درکار ورکنگ کیپیٹل میں بہتری آئے گی ‘ سینئرایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر

پیر 28 جولائی 2025 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ میں لے کر آئے ،ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں میں حقیقی بہتری لانے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے پالیسی ریٹ میں زمینی حالات کے مطابق کمی ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پالیسی ریٹ کا انتہائی زیادہ ہونا صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکا ہے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے شدید مالی دبا ئوکا شکار ہیں۔پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار کو درکار ورکنگ کیپیٹل میں بہتری آئے گی اور ان کی پیداواری صلاحیت کو نئی جِلا ملے گی۔علی عمران آصف نے کہا کہ پالیسی ریٹ انتہائی سطح پر ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار مارکیٹ میں سرمایہ لگانے کی بجائے بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مقامی سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی دیکھی گئی ہے اور مقامی کاروبار کو تحرک نہیں مل رہا ۔

انہوںنے کہاکہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پالیسی ریٹ انتہائی زیادہ ہے اس لئے اسے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے ۔