قصور میں کمسن بچی سے درندگی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کی مدد سے ملزم کو شناخت کیا گیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 28 جولائی 2025 13:35

قصور میں کمسن بچی سے درندگی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
قصور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں کمسن بچی سے درندگی کی کوشش کرنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچی تین پہیوں والی سائیکل پر بیٹھی گلی میں کھیل رہی ہے، ویڈیو میں بچی کے ہم عمر ایک بچے کو بھی اسی قسم کی سائیکل پر کھیلتے ہوئے دیکھا گیا، اسی دوران ایک شخص گلی سے گزرتا نظر آتا ہے، جو بچی کے قریب پہنچ کر پہلے ادھر ادھر اپنے آس پاس نظر دوڑاتا ہے اور جب اسے یہ تسلی ہوگئی کہ گلی میں کوئی اور فرد موجود نہیں تو اس کے ساتھ ہی وہ آگے بڑھ کر بچی کو اٹھاتا ہے اور اس کے ساتھ درندگی کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس پر بچی جھنجلاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے خود کو ملزم کی گرفت سے چھڑوانے کی کوشش کرتی ہے، جس پر ملزم تھوڑی ہی دیر میں بچی کو چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوجاتا ہے اور بچی صورتحال کو بھانپتے ہوئے گھر کی طرف دوڑ لگا دیتی ہے۔

(جاری ہے)

❌ Could not extract embed code.
بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ قصور کے علاقہ کھارہ روڈ شاہ عنایت کالونی میں پیش آیا، جس کے بارے میں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا، جس کے نتیجے میں قصور میں بچی کے ساتھ درندگی کی کوشش کرنے والے درندے کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔
اس حوالے سے مزید یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے مطلوبہ ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا، ملزم کی شناخت ناصر علی کے نام سے ہوئی جو اوکاڑہ کا رہائشی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ اے ڈویژن قصور میں مقدمہ نمبر 1027/25 بجرم 377B ت پ درج کرلیا گیا۔