Live Updates

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 27 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

پیر 28 جولائی 2025 16:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 27 روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ۔ ایک لاکھ 36 ہزار 279 انسپیکشنز، 26 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کئے گئے۔مجسٹریٹس کی ضلع بھر میں منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری، گرانفروشی پر 94 افراد گرفتاراور 32 دکانیں سیل کی گئیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا شہر میں 7,200، تحصیل شاہپور میں 2,636 ، تحصیل ساہیوال 2,535، تحصیل بھلوال 2,650، تحصیل بھیرہ 1,977 تحصیل کوٹ مومن 1,950 اورتحصیل سلانوالی میں 1,720 انسپیکشنز کئے گئے۔اس موقع پر ڈی سی کیپٹن(ر) محمد وسیم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ مزید سخت کی جائے گی،عوام کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :