Live Updates

شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے،زاہد اقبال چوہدری

پیر 28 جولائی 2025 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر زاہد اقبال چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی شرح حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 4.5فیصد کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے اس لئے کل 30جولائی بروز بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری اپنے ایک بیان میں زاہد اقبال چوہدری نے کہا کہ تاجر برادری متحد ہے اور ایس ایم تنویر، عاطف اکرام و گوہر اعجاز جیسے سینئر کاروباری رہنمائوں کی قیادت میں حکومت سے مطالبہ کر تی ہے کہ شرح سود کو کم کیا جائے تاکہ پیداواری لاگت میں کمی، کاروباری مقابلے کی فضا بہتر، برآمدات میں اضافہ اور معاشی استحکام ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نے بزنس کمیونٹی لیڈرز کی حکومتی عہدیداروں سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ان ملاقاتوں کے جلد مثبت اثرات مرتب ہونگے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات