پاکستان اورکرغزستان کے سیاحتی شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں،سردار اویس لغاری

پیر 28 جولائی 2025 17:26

پاکستان اورکرغزستان کے سیاحتی شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے بے پناہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں ،تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے دونوں جانب کے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

پیرکو پاکستان کرغزستان بین الاحکومتی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں تعاون کے فروغ میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، سیاحت کے شعبے میں دستیاب مواقع کوصحیح معنوں میں بروئے کار لانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فریقین کی جانب سے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، ٹیکسٹائل کے شعبے میں تجارت کو وسعت دی جائے گی،حلال تجارت کا فروغ پاکستان کرغزستان کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیمی اصلاحات میں تعاون ہماری شراکت داری کی کلید ہے ، پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔