بھکر،اسسٹنٹ کمشنرنےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈگر رہتاس اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 36 ٹی ڈی اے کا معائنہ کیا

پیر 28 جولائی 2025 17:31

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر مہتاب احمد خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ڈگر رہتاس اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول 36/ٹی ڈی اے کا معائنہ کیا، جہاں جاری تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کیا جائے۔بعد ازاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت (MNHC) ڈگر رہتاس کا بھی دورہ کیا جہاں صفائی کی صورتحال ادویات کی دستیابی سٹاف کی حاضری رجسٹر سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو تمام بنیادی سہولیات بروقت اور مؤثر طریقے سے فراہم کی جائیں۔\378