وہاڑی ،ہیلمٹ نہ پہننے پر 2000 روپے جرمانہ، پبلک ٹرانسپورٹ کی چھت پر سفر ممنوع قرار

پیر 28 جولائی 2025 18:21

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) انچارج پٹرولنگ پوسٹ سوروموڑ سب انسپکٹر محمد عابد نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کا استعمال مجبوری نہیں بلکہ زندگی کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ 200 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خبردار کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی چھت پر مسافروں کو بٹھانے پر سخت جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، لہٰذا شہری بسوں کی چھتوں اور پائیدان پر سفر سے گریز کریں۔ عوام کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کی تاکید کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ بیٹ ایریا میں 5 ناجائز عارضی تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں تاکہ ٹریفک حادثات سے بچاؤ ممکن ہو۔\378

متعلقہ عنوان :