گورنر گلگت بلتستان کا سدپارہ کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات، جاں بحق کوہ پیما کے بچوں کی کفالت کا اعلان

پیر 28 جولائی 2025 18:29

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سدپارہ گاؤں اور اس کے گردونواح کا دورہ کیا جہاں سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ گورنر کو اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سکردو حمزہ مراد نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

گورنر مہدی شاہ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کو یقینی بنایا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد امداد فراہم کی جائے۔

دورے کے دوران گورنر نے کے ٹو مہم جوئی کے دوران جان کی بازی ہارنے والے کوہ پیما پورٹر افتخار حسین سدپارہ کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ گورنر نے مرحوم کے بچوں کے تعلیمی اخراجات خود برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔