
ڈاکٹرزکو بلا سود قرضوں کی ادائیگی ،ریکوری کے حوالہ سے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے‘خواجہ سلمان رفیق
پیر 28 جولائی 2025 18:33

(جاری ہے)
پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے افسران نے منظوری کیلئے مختلف ایجنڈازپیش کئے۔
اجلاس کے دوران بورڈآف ڈائریکٹرزکی37ویں اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران بورڈآف ڈائریکٹرزکی37ویں اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر عملدرآمدرپورٹ کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس کے دوران فنانشل اینڈٹیکنیکل کمیٹی کی91ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق کردی گئی۔اجلاس کے دوران سینٹرالائزڈسٹائپنڈ ڈسبرسمنٹ پروگرام پربھی بریفنگ لی گئی۔اجلاس کے د وران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے نارتھ اور ساؤتھ کیلئے 2نئے فیلڈ دفاتر کھولنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی سالانہ رپورٹ2024کی منظوری بھی دی گئی۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈاکٹرزکو بلا سود قرضوں کی ادائیگی اور ریکوری کے حوالہ سے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹرزکو کروڑوں روپوں کے بلاسودقرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔اس ادارے کے ذریعے ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو بھی پوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔الحمداللہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے جاری شدہ بلاسودقرضوں کی ریکوری99فیصدہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبہ بھرمیں ہزاروں ڈاکٹرزپنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن سے بلاسودقرضے حاصل کرکے باعزت طریقے سے کاروبار کر اور روزگارکمارہے ہیں۔ایم ڈی پی ایچ ایف جواداکرم نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ہیڈآفس کو سولرپینل سسٹم پرمکمل شفٹ کردیاگیا ہے۔پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن نے نرسنگ کالجزاور ہسپتالوں میں ٹرینیزکی انڈکشن کے عمل میں آسانی پیداکرنے کیلئے سینٹرلائزڈپورٹل کا بھی اجراء کیاہے۔مزید قومی خبریں
-
پولینڈ اور پاکستان میں تیل و گیس کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع
-
چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
-
فیصل کریم کنڈی ایک ہفتہ کے نجی دورہ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
-
پشاور،سرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانے پر پی ڈی ایم اے کا ڈائریکٹر معطل
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے نصراللہ خان زیرے کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے تک 1.6 ارب لاگت کے پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سو دن میں پروجیکٹ مکمل کرنے کا اعلان
-
سروائیکل ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پرمہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان
-
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا سرکاری ملازمین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے مہم کا آغاز
-
اسلام آباد، 23 اشتہا ری مجرمان سمیت28جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
-
خواجہ عمران نذیرکی لاہور میں ٹیٹنس اور انسولین کی دستیابی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت
-
پنجاب میں 1390 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1607 زخمی، ترجمان
-
ساہیوال، ٹریفک حادثات ، 2 طالب علم جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.