گورنر ہائوس تمام ترقی پسندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا ،فیصل کریم کنڈی

پیر 28 جولائی 2025 22:22

گورنر ہائوس تمام ترقی پسندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے  ہر ممکن تعاون ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گورنر ہائوس ایسی تمام ترقی پسندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور پائیدار مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے وضع کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیسف کی کلائیمٹ آفیسر جویریہ نصیر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا،ملاقات میں نیشنل یوتھ کلائمیٹ کنسلٹیٹو کونسل (NYCCC) کے سی ای او بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف اقدامات اور خواتین کی فلاح و بہبود سے متعلق مشترکہ کاوشوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے نوجوانوں کے لیے پلیٹ فارمز اور ان کی صلاحیتوں کے اعتراف کی اہمیت پر زور دیا اور نوجوانوں پر مرکوز ترقیاتی منصوبوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔گورنر نے اس موقع پر گورنر اسپورٹس ایوارڈز کے اجرا کی بھی تفصیلات سے آگاہ کیا، جو صوبے بھر کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :