ڈی پی او چارسدہ کا سرکل تنگی میں چوکیوں کا دورہ، سکیورٹی و سہولیات کا جائزہ لیا

پیر 28 جولائی 2025 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) ڈی پی او چارسدہ محمد وقاص خان نے سرکل تنگی میں واقع پولیس چوکی گنڈھیری، جندی پل اور شکور کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی انتظامات، اہلکاروں کی حاضری، حوالات، اسلحہ اور بیرکوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ڈی پی او چارسدہ نے چوکیات میں موجود اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے چوکی میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوامی شکایات کے فوری اور شفاف ازالے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ دورے کے دوران ڈی پی او چارسدہ کے ہمراہ ڈی ایس پی تنگی گلشید خان بھی موجود تھے۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ پولیس چوکیات عوامی خدمت کا پہلا رابطہ ہوتی ہیں، اس لیے ان میں نظم و ضبط، صفائی اور مؤثر سروس ڈلیوری کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو درپیش مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ جوان بھرپور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :