سعودی عرب کا مؤقف فلسطین کے حق میں اٹل ہے، فلسطینی وزارتِ خارجہ

منگل 29 جولائی 2025 08:40

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) فلسطینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا موقف ہمیشہ سے فلسطین کے حق میں مضبوط اور واضح رہا ہے اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے ریاستِ فلسطین کے باضابطہ اعتراف کو وہ امن کی بنیادی شرط سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ سے گفتگو میں فلسطینی وزارتِ خارجہ کے معاون ڈاکٹر عمر عوض اللہ نے کہا کہ سعودی عرب کا دوٹوک مؤقف رہا ہے کہ ریاستِ فلسطین کے قیام اور اس کے بین الاقوامی اعتراف کے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں ہے ۔