سیالکوٹ، بنیاد لٹریسی اینڈ کمیونٹی کونسل میں آواز دوکے تحت سیمینار

منگل 29 جولائی 2025 11:53

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وبیت المال سیالکوٹ چوہدری شریف گھمن کی زیر صدارت بنیاد لٹریسی اینڈ کمیونٹی کونسل (بی ایل سی سی) میں ’’آواز دو‘‘کے تحت سیمینار منعقدہوا ،جس میں پراجیکٹ کوآرڈینیٹر صبا رانی نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔

(جاری ہے)

صوبائی پارٹنر پی جی این کی طرف سے الطاف حسین نے "آواز دو"کے موضوعاتی علاقوں پر بریفنگ دی۔ سیمینار میں مینجر صنعت زار محمد غالب، ضلعی آفیسر ویمن پروٹیکشن اتھارٹی عمران کسانہ ایڈووکیٹ، سماجی تنظیموں کے نمائندگان محمد اشفاق نذر، پیر غلام حسین سلطانی، حکیم رتن لال، بشپ شمشاد گل، زبیدہ کوثر، ریسیکورز 1122 سمیت مختلف محکموں اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔