بھارت،ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے پر بہن نے بھائی کا گلا گھونٹ کر جان لے لی

منگل 29 جولائی 2025 16:15

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چترادرگہ میں "خاندانی عزت" کے نام پر بہن اور بہنوئی نے ایچ آئی وی سے متاثرہ نوجوان ملیکارجن کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول ملیکارجن بنگلور کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور کچھ روز قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ گائوں آ رہا تھا جب ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ زخمی ہونے پر اسپتال میں معائنے کے دوران ملیکارجن کے ایچ آئی وی پازیٹو ہونے کا انکشاف ہوا۔