پاکستان کا ملائیشیا کی جانب سے کمبوڈیاتھائی لینڈ صورتحال پر منعقدہ خصوصی اجلاس کا خیرمقدم

منگل 29 جولائی 2025 16:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) پاکستان نے ملائیشیا کی جانب سے کمبوڈیاتھائی لینڈ صورتحال پر منعقدہ خصوصی اجلاس کے کامیاب اختتام کا خیرمقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ملائیشیا کی جانب سے کمبوڈیاتھائی لینڈ صورتحال پر منعقدہ خصوصی اجلاس کے کامیاب اختتام کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم بات چیت کے جذبے کو سراہتے ہیں اور سفارت کاری اور علاقائی تعاون کے ذریعے تنازعہ کے پرامن حل کی امید رکھتے ہیں۔