مودی کی لوک سبھا میں تقریرسے ایک دن قبل فیک انکاونٹر

منگل 29 جولائی 2025 16:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)بھارت میں ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پہلگام حملے کے مبینہ دہشتگردوں کی ہلاکت کے نام پر آپریشن مہادیو کے تحت بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور جعلی مقابلے کا ڈرامہ رچایا گیا، جس کا مقصد مودی حکومت کی سیاسی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

یہ مبینہ مقابلہ مودی کی لوک سبھا میں اہم تقریر سے صرف ایک دن قبل پیش آیا، جب بھارتی میڈیانے دعوی کیا کہ پہلگام حملے سے منسلک تین دہشتگردوں کو سری نگر کے قریب کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ سکیورٹی امور کے ماہرین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ حقیقی جھڑپ ہوتی، تو ایسے ناقص اور غیر فعال ہتھیار دہشتگرد کیسے استعمال کر سکتے تھی