تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ، اقوامِ متحدہ کا خیر مقدم

فریقین ایسے حالات پیدا کریں جن سے دیرینہ مسائل کا پرامن حل ممکن ہو سکے،ترجمان

منگل 29 جولائی 2025 16:40

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کی جانب "مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوامِ متحدہ کے ترجمان فرحان حق کے مطابق، سیکرٹری جنرل نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاہدے کی مکمل پاسداری کریں اور ایسے حالات پیدا کریں جن سے دیرینہ مسائل کا پرامن حل ممکن ہو سکے۔

ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ ملائیشیا، جو اس وقت آسیان تنظیم کی صدارت کر رہا ہے، کے ساتھ ساتھ امریکا اور چین کی ان تھک کوششوں کو بھی سراہتے ہیں جن کی بدولت اس پرامن معاہدے کا امکان پیدا ہوا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوامِ متحدہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔