سعودی عرب اور فرانس نے سکیورٹی تعاون سے متعلق ایگزیکٹیو دستاویز پر دستخط کر دیئے

منگل 29 جولائی 2025 16:40

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اپنے فرنسیسی ہم منصب برونو ریٹیلیو سے پیرس میں ملاقات کی ،جس میں دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے سکیورٹی تعاون سے متعلق ایگزیکٹیو دستاویز پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دونوں مما لک کے درمیان سکیورٹی سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجن میں منظم جرائم، منشیات کی سمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مہارت کے تبادلے کو بڑھانا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :